crime reporters ki city police chief se mulaqaat

کرائم رپورٹرز کی سٹی پولیس چیف سے ملاقات۔۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 5 رکنی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں  اے ڈی آئی جی عمران شوکت نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں دیگر اراکین رجب علی، فیاض یونس، فیضان جلیس، صولت جعفری بھی شامل تھے۔سی آر اے کے وفد نے اجلاس میں  کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کو کوریج کے دوران درپیش مسائل و دیگر مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر پولیس چیف نے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے ڈی آئی جی عمران شوکت کو کرائم رپورٹرز/صحافیوں اور پولیس کے مشترکہ سیمینار جلد منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اجلاس کے اختتام پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پولیس چیف نے وفد کا شکریہ اداکیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں