کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا جنرل ورکر اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں باڈی کے تمام اراکین سمیت ممبران کی بڑی تعداد جن میں سینئر ممبران نواب قریشی۔ عبدالوحید خان جیلانی۔ راجہ طارق۔ اور امتیاز شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ طہ عبیدی نے ایک سال کی کاررکردگی پیش کی۔ اور مزید بہتر کام کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ جسے بے حد سراہا گیا۔ اور آئیندہ الیکشن کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں چند ساتھیوں کی جانب سے شکایات بھی کی گئیں۔ جنھیں غور سے سنا گیا۔ اور جائز شکایات کو جلد ازجلد حل کرانے کی یقین دھانی کرائی گئی۔اجلاس سے صدر شاہد انجم۔ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج پر سمیر قریشی سمیت تمام اراکین موجود تھے۔۔ اجلاس میں اراکین کی شرکت کے ریکارڈ کے سلسلہ میں خرم گلزار صاحب نے دستخط لئے۔ باڈی کے اراکین نے سی آر اے ممبران کو کارڈ تقسیم کئے۔ اور تقریب کا اختتام خوشگوار موڈ میں پر تکلف عشائیہ پر کیا گیا۔