کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں سال2024کی پہلی ورکشاپ کا اانعقاد کیا گیا ،ورکشاپ کا عنوان ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے خبروں کی تصدیق اور مکمل تحقیق کے زریعے اپنے کام کو مزید آگے بڑھانے اور خبروں کو مختلف انداز سے پیش کرنے کے موضوع پر سحرحاصل معلومات فراہم کی گئیں۔ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی واجد انصاری کی جانب سے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ نعت کا نظرانہ بھی پیش کیا گیا۔ ورکشاپ میں سینئر صحافی ارمان صابر اور سوشل میڈیا ایکسپرٹ وا صحافی ریحان حیدر کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پر جدید سافٹ وئیرز کے استعمال اور فوائد سے آگاہی فراہم کی گئی۔ مقررین کی جانب سے صحافت کے بدلتے ادوارکو مد نظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے سوشل میڈیا پر دستیاب وڈیوز، آڈیو فالز اور تصاویر کی مکمل تحقیق پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری سی آر اے ریحان چشتی نے ورکشاپ میں شریک شرکاءاور مقررین کا شکریہ ادا کیا جبکہ مستقبل قریب میں ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موضوعات پر مزید ورکشاپس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ورکشاپ میں شریک ممبرز و صحافیوں نے مقررین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو بے حدسراہا۔ تقریب کے اختتام سے قبل سی آراے کی منتخب شدہ باڈی کی جانب سے مقررین کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ پروگرام میں شریک شرکاکو سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔
کرائم رپورٹرز کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد۔۔
Facebook Comments