کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے گیارہ رکنی وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔۔ملاقات میں سی آر اے کے صدر شاہد انجم، نائب صدر بابر سلیم، انفارمیشن سیکرٹری عباد عثمانی اور دیگر اراکین شامل تھے۔ پولیس چیف نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے ممبران کو درپیش مسائل بالخصوص سینئر رپورٹر ندیم احمد کے مقدمے کی تفتیش کے لیے کمیٹی کی درخواست کی۔ پولیس چیف نے کمیٹی بنانے اور پولیس و رپورٹرز کی مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔ اس مقصد کے لیے ایس ایس پی عمران شوکت کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر و فد نے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Facebook Comments