crime reporters association ke election

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن، جرنلسٹ پینل فاتح

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہفتے کے روز کراچی پریس کلب میں ہوئی۔ پولنگ کا عمل دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔سالانہ انتخابات میں دو گروپس جرنلٹس پینل اور یونائیٹڈ پینل میں مقابلہ تھا ایک آزاد امیدوار بھی میدان میں تھا۔ الیکشن میں مجموعی طور پر ستائیس امیدواروں نے حصہ لیا۔۔ نتائج کے مطابق جرنلٹس پینل کے کاشف ہاشمی صدر، ندیم احمد نائب صدر، ریحان خان چشتی جنرل سیکرٹری، رجب علی جوائنٹ سیکرٹری، اکرم قریشی سیکرٹری اطلاعات ، عاطف رضا خازن کے عہدوں پر اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ گورننگ باڈی کے لئے کامیاب امیدواروں میں یونائیٹڈ پینل سے صرف ایک امیدوار سالک شاہ کامیاب ہوسکے جب کہ جرنلٹس پینل سے صولت جعفری، عباد عثمانی، ندیم آرائیں، اظفروقاص، اسد علی اور کامران جلیل کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار عبدالوحید جیلانی کامیاب نہ ہوسکے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں