crime reporters association ke aezaz mein asarana

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عصرانہ۔۔

چیرمین انصاف پینل و ورکرز گروپ آف جرنلسٹس احسن ضیاء کی جانب سے صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن علی مسلم ساہی ، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ اور سینئر عہدیدار احمر کھوکھر کے اعزاز میں فلیٹیز ایکسپریس ہوٹل میں  عصرانہ دیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے چیرمین انصاف پینل و ورکرز گروپ احسن ضیاء ،  صدر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن علی ساہی ، جنرل سیکٹری مجاہد شیخ، وائس چیئرمین انصاف پینل و ورکرز گروپ ظہیر شیخ اور سینیئر صحافی منصور ملک نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن ضیاء کا کہنا تھا علی ساہی اور مجاہد شیخ کی کی جیت ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے ازادی صحافت ازادی صحافت اور ازادی رائے کو موجودہ دور کے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا کا مقابلہ صحافی برادری کے متحد ہونے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ایسے میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تشکیل ایک خوش آئند امر ہے ۔ صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن علی ساہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرائم رپورٹرز ایسوس ایشن کو متحد کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ مجاہد شیخ صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز دیں تقریب سے  سینیئر صحافی منصور ملک اور اور محمد ندیم چوہدری نے بھی خطاب کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں