کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کی نومنتخب باڈی کا پہلا وا تعارفی اجلاس کراچی پریس کلب سے متصل نیکون سینٹر میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اجلاس کی صدارت سی آر اے کے صدر شاہد انجم نے انجام دی، جبکہ اجلاس میں نائب صدر بابر سلیم، سیکرٹری ندیم احمد، جوائنٹ سیکرٹری فیاض یونس، خازن راحیل سلمان، انفارمیشن سیکرٹری عباد الحسن عثمانی، گوررننگ باڈی اراکین میں ندیم آرائیں، اسعد علی، اورنگزیب جبار، طاہر عباسی، محمد رضا، تنویر منیر اور قمر علی مستوئی بھی شریک تھے۔گورننگ باڈی اراکین نے اجلاس میں سی آر اے ممبران کیلئے ایک معاون ماحول کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات پر اتفاق کیا۔کرائم رپورٹرز کو خودمختار پروگرام کے تحت سی آر اے پلیٹ فارم کے زریعے بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے اراکین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے اسکلز ڈیولپمنٹ کے شعبے کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ممبران کو درپیش مشکلات کو بروقت طور پر نمٹانے اور حل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جس میں امن و امان کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی، سوشل میڈیاکمیٹی اور ورکشاپس کا انعقاد شامل ہیں۔۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم احمد پر حملے میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری اور اراکین کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی بے حسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کیلئے بھرپور لائحہ عمل پر پالیسی بھی مرتب کی گئی۔سی آر اے کی نومنتخب باڈی نے سابقہ گورننگ باڈی کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور بغیر کسی رکاوٹ کے پیشرفت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔صدر سی آر اے شاہد انجم اور سیکرٹری ندیم احمد سمیت نومنتخب گوررننگ باڈی نے سابقہ صدر کاشف ہاشمی اور سابق سیکریٹری سی آر اے ریحان چشتی کی جانب سے ایسوسی ایشن کے استحکام اور ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا اور ان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا تعارفی اجلاس۔۔
Facebook Comments