کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے یونائیٹڈ پینل کو شکست دے دی۔۔انتخابی نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے کاشف ہاشمی 82 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے،یونائٹڈ پینل کے سمیر قریشی 69 نمبر لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔نائب صدر کیلئے محمد سلمان 79 ووٹ لیکر کامیاب اور رضا جعفری 78 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔۔خازن کیلئے رجب علی 80 لیکر فاتح اور منظر رضوی نے 60 ووٹ لیئے۔۔سیکرٹری کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدے کیلئے ریحان خان چشتی 80 ووٹ لیکر منتخب قرار پائے اور عامر مجید نے 74 ووٹ لئے۔۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے فیاض یونس نے چھیاسی جب کہ بابرسلیم نے ساتھ ووٹ لئے۔۔سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کے لئے عاطف رضا نے 76 حاصل کئے جبکہ خرم گلزار نے 67 ووٹ حاصل کئے۔۔گورنگ باڈی کے کامیاب امیدواروں میں فیضان جلیس نے 89, اسد علی 79 اور اظفر وقاص 78 حاصل کئے۔۔بلال خان نے 78, صولت جعفری 77, اکرم قریشی 74, اور نے عبدالرحمن فاروقی 69 ووٹ حاصل کرکے ممبر گورنگ باڈی منتخب ہوئے۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن ہفتے کے روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔۔
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن،جرنلسٹ پینل فاتح۔۔
Facebook Comments