neo news mein drivers or reporters aik barabar

کرائم رپورٹر علی مرزا کو دھمکیاں ،حکومت پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ۔۔

پی یوجے نیو نیوز کے رپورٹر علی مرزا کو فرائض کی انجام دہی کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں صدر پی یوجے میاں شاہد ندیم کا کہنا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے، اس کی ذمہ داری سچ کا اظہار ہے جبکہ ایسے عناصر جو بچ برداشت نہیں کرتے ان کے لیے یہ نا قابل برداشت ہے۔ یہ جرائم پیشہ لوگ کسی بھی قیمت پر سچائی مٹانا اور اپنے جھوٹ کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ علی مرزا کو دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ، ہم ایسے رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ جنرل سیکرٹری پی یوجے قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ علی مرزا ایک بہترین کرائم رپورٹر ہیں جو اہم خبریں دینے کی وجہ سے منظر عام پر رہتے ہیں۔ ان کے خلاف جرائم پیشہ اور کمیشن مافیا ہمیشہ متحرک رہا ہے اور وہ جوانمردی سے ان کا سامنا بھی کرتے آئے ہیں ۔ علی مرزا نے حالیہ واقعات میں دھمکیاں دینے والے ان عناصر کے دباؤ میں آنے کی بجائے قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ انہیں دھمکیاں دینے والے عناصر کا تعلق نواز لیگ سے بتایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ہم پنجاب حکومت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے نہیں تو صحافی برادری بھر پور احتجاج کرے گی۔ یہ پتھر کا دور نہیں کہ آوازوں کود با دیا جائے اور اہل قلم اسے برداشت بھی کر لیں۔ پی یو جے آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں کوئی بد معاشی قبول نہیں کی جائے گی۔ پی یوجے کی مجلس عاملہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں