twenty four news ki gaari par hamla

کرائم ڈیسک ہیڈ نے استعفا دے دیا۔۔۔

ٹوئنٹی فور نیوز کراچی بیورو کے سینئر کرائم رپورٹر اور کرائم ڈیسک ہیڈ نے استعفا دے کر چینل چھوڑ دیا اور پبلک نیوز کے کراچی بیوروچیف کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔۔مستعفی ہونے والے رپورٹر چار سال سے اس چینل میں کام کررہے تھے، اسی چینل سے حال ہی میں ایک کے بعد ایک اچھا محنتی اور چینل سے مخلص رپورٹر چھوڑ کر جانے پرمجبور ہوا ہے، اس چینل کے ملک اور بیرون ملک میں سٹی چینلز ہیں۔ کراچی سے لانچ ہونے والے سٹی چینل میں ایک تو تنخواہیں کم ہیں دوسرا اس کا ہیڈآفس لاہور میں ہونے کی وجہ سے یہ سٹی چینل وہ کامیابیاں حاصل نہ کرسکا جیسا اسی گروپ کے لاہور اور فیصل آباد کے سٹی چینلز نے حاصل کی۔ کراچی میں بھی کافی  کوششوں کے بعد ایک اچھی ٹیم بن تو گئی مگر حالات اور مسائل پر قابو نہ پائے جانے کے باعث رپورٹرز دل برداشتہ ہوکر ریزائین دے دے کر دوسرے چینلز پر سوئچ کرتے رہے، جہاں انہیں اچھی تنخواہ اور مراعات ملتی رہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ اگر پورے سال کا حساب لگایا جائے تو سب زیادہ رپوٹرز نے ریزائین دے کر دوسرے چینلز پر چلے گئے۔حالانکہ اس چینل کے مالکان کی  تمام میڈیا ورکرز تعریف کرتے تھکتے نہیں مگر کم تنخواہوں اور دیگر اندرونی مسائل پر شکوہ اور پریشانی کا بھی اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں