cricket world cup keliye commentary panel ka aelan

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان۔۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے کمنٹری پینل میں رکی پونٹنگ، آئن مورگن، شین واٹسن ، ناصر حسین، آئن اسمتھ ، آئن پشپ ، رمیز راجہ، روی شاستری ،ایرون فنچ ، سنیل گواسکر اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔وقار یونس، شان پولک، سائمن ڈول، سنجے مینجیکر، دنیش کارتک ، سیموئل بیدری، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا ، مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں