اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ایشیاکپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایشیاکپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی جس سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہو رہا ہے۔عروہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو کہ عالمی اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف ہے۔پاکستان رواں سال ایشیاکپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جار ہے جبکہ باقی سری لنکا میں ہورہے ہیں۔
Facebook Comments