cricket delegate ki aalmi committee mein pakistan ki shamooliat

کرکٹ ڈیلیگیٹ کی عالمی کمیٹی میں پاکستان کی شمولیت۔۔

اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس نے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور  سجاس کے سابق صدر محمد آصف خان کو کرکٹ کمیشن کا  ڈیلیگیٹ نامزد کیا ہے، اےآئی پی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان سے آصف خان کی نامزدگی کی منظوری دیدی ہے، کرکٹ کمیشن کے قیام کا مقصد کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو عالمی تنظیم سے منسلک کرنا اور کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا اور تجاویز پیش کرنا ہے، دریں اثنا پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر و اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر اور اے آئی پی ایس ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد عزیز ملک نے آصف خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن میں پاکستان کی نمائندگی قابل فخر بات ہے، آصف خان کرکٹ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب اے آئی پی ایس نے کرکٹ کے فروغ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور کرکٹ ڈیلیگیٹ کمیٹی میں پاکستان کی شمولیت کو ترجیح دی، آصف خان کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے،اس کاوش میں پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک کا کردار قابل ستائش ہے، آصف خان ایک سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ہیں، انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، امید ہے عالمی تنظیم کے پلیٹ فارم سے ان کے تجربہ کا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔دریں اثنا  اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر محمود ریاض، سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی اور مجلس عاملہ نے سابق صدر سجاس محمد آصف خان کی اے آئی پی ایس کے اسپورٹس کمیشن میں بحیثیت کرکٹ ڈیلیگیٹ تعیناتی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے محمد آصف خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔سجاس کے صدر محمود ریاض نے محمد آصف خان کی بطور کر کٹ مندوب تعیناتی کو سجاس اور پاکستان کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی محمد آصف خان اپنا صحافتی تجربہ موثر انداز میں بروئےکار لاتے ہوئے عالمی تنظیم میں بھرپور خدمات انجام دیں گے۔سجاس کے سیکرٹری شاہد ساٹی نے اے آئی پی ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم سے کرکٹ مندوب کا انتخاب پر سجاس کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا محمد آصف خان جیسا کہنہ مشق صحافی اے آئی پی ایس میں بھی اپنا لوہا منوائے گا۔سجاس کے عہدیداران نے اعتماد کے اظہار پر پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن سے بھی تشکر کا اظہار کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں