مدیران کی نمائندہ تنظیم کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے چیف ایگزیکٹو خوشنود علی خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ایک ضلع میں رجسٹرڈ تنظیم، اخبارات کے مدیران کی تنظیم نہیں اور اس کے خلاف بھی بطور سی پی این ای کام کرنے پر حکم امتناعی موجود ہے۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ پورے پاکستان کے مدیران کی تنظیم صرف دو اخبارات سے نہیں چلائی جا سکتی، پورے پاکستان کے اخبارات ایک طرف ہیں اور صرف دو اخبارات اس تنظیم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم لیٹرپیڈ پر نہیں چل سکتی، پورے پاکستان کے نامور اور موثر اخبارات بھی ہمارے ساتھ ہیں، حکومت نے اس تنظیم کو جو کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے ان میں کیا فراڈ ہوا، حکومت کو اس پر تحقیقات کرانی چاہئے اور سندھ کی صوبائی حکومت کوبھی کراچی کے ایک ضلع کی اس تنظیم کے معاملات پر تحقیقات کرنی چاہئے۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ اشتہارات صرف اے پی این ایس کے دائرہ کار میں آتے ہیں لیکن اس نام نہاد تنظیم کے کچھ لوگ نصف صدی سے بھی زیادہ قائم ایک روایت اور اصول کو توڑ کر اشتہارات کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ ہم کسی ایسی حکومتی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں ان دو اخبارات کی تنظیم کو بلایا جائے گا۔
سی پی این ای کھل کر میدان میں آگئی۔۔۔
Facebook Comments