cpne ke intekhabaat irshad arif sadar muntakhib

سی پی این ای کے الیکشن، عہدیداران کا اعلان۔۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات 23-2022 میں روزنامہ ڈیلی ٹائمز لاہور کے گروپ ایڈیٹر کاظم خان صدر جبکہ روزنامہ ایکسپریس لاہور کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔سی پی این ای کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ انتخابات میں ماہنامہ کرن گروپ کراچی کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو سیکریٹری جنرل، روزنامہ پاکستان ٹوڈے لاہور کے ایڈیٹر یوسف نظامی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، روزنامہ 92 نیوز لاہور کے چیف ایڈیٹر محمد حیدر امین نائب صدر پنجاب، روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر سلمان مسعود نائب صدر اسلام آباد/ راولپنڈی، روزنامہ عوامی آواز کراچی کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک نائب صدر سندھ، روزنامہ اتحاد پشاور کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق نائب صدر خیبرپختونخوا، روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر عارف بلوچ نائب صدر بلوچستان، روزنامہ جہان پاکستان لاہور کے گروپ ایڈیٹر ضیاء تنولی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد/ راولپنڈی، روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی جوائنٹ سیکریٹری سندھ، رونامہ انتخاب کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان، روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق جوائنٹ سیکریٹری خیبرپختونخوا، روزنامہ پاک کراچی کے ایڈیٹرغلام نبی چانڈیو فنانس سیکریٹری اور روزنامہ صورتحال فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر زبیر محمود انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں