کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 18 اگست کو آزادی صحافت کا دن منانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ رہی ہے، حکمراں جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی اہمیت کے پیش نظر میثاق آزادی صحافت پر اکٹھا ہونا چائیے اور بالخصوص صحافیوں کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی گئیں، صحافیوں کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا، جبری سنسرشپ اور میڈیا ہاؤسز پر پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں جبکہ موجودہ جمہوری دور میں میڈیا کے لئے انتہائی نا مساعد حالات پیدا کر دیئے گئے ہے جس سے عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
![ishteharaat narkho mein 35 feesad izafay ki summary wazarat khazana ko arsaal](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2019/09/cpne.jpg)
سی پی این ای کا یوم آزادی صحافت منانے کا خیرمقدم
Facebook Comments