کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے سندھ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔کمیٹی کا چیئرمین قاضی اسد عابد، ڈپٹی چیئرمین عامر محمود کومقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں غلام نبی چانڈیو، حامد حسین عابدی، فقیر منٹھار منگریو،ڈاکٹر جبار خٹک،مقصود یوسفی،حسن عباس، طلحہ ہاشمی،عبدالسمیع، محمد سراج،علی حمزہ افغان، قاضی سجاد اکبر، شیر محمد کھاوڑ، سلمان قریشی، بشیر احمد میمن، کاشف حسین میمن، منزہ سہام، علی بن یونس، محمد سعیدشاہ، محمود عالم خالد، دانش چنہ، سید مدثر، مدثر عالم، عمران کورائی، فراز احمد چانڈیو، نصرت مرزا، شاہد ساٹی، نسیم اختر شیخ، عاطف صادق شیخ، سلیم شیخ، نصر اللہ تنیو، وحید میمن اور رحمن سکندر ملک شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبہ سندھ میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔اس کمیٹی کا کام سندھ میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا، پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہوگا۔
