سول ہسپتال کوئٹہ میں کوریج کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کا 92نیوز کے رپورٹر و کیمرہ مین پرتشدد۔۔کوریج کے دوران 92کے کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔دریں اثنا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے 92 نیوز کی ٹیم پر سول ہسپتال میں تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں صدر اور جنرل سیکرٹری بی یوجے کا کہنا ہے کہ کیمرہ مین عامر حسین اور رپورٹر اقصی میر کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے، صدر بی یوجے عرفان سعید کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے گارڈ، اور دیگر اسٹاف کو فوری کارروائی عمل میں لائی جائے،جنرل سیکرٹری منظور احمد کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں میڈیا ٹیموں اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی معمول بن گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
Facebook Comments