pemra channels ki nashariyaat sensor nahi karta

کورٹ رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کالعدم قرار۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیمراکی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔کورٹ رپورٹرز اب اوپن کورٹ میں رپورٹنگ کرسکیں گے، سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی اور کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو اوپن کورٹ میں رپوٹنگ کی اجازت دے دی۔کورٹ رپورٹر شاہد حسین اور دیگر کی درخواست پر چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔یاد رہے کہ پیمرا نے چند ماہ قبل عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں