court reporters association lahore ke intekhabaat

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات۔۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں جی این این سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عبادالحق صدر منتخب ہوگئے۔کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبادالحق صدر ، بول ٹی وی منیر باجوہ نائب صدر ، لاہور رنگ کے نعیم ملک نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس ، ڈیلی ڈان کے وجیہہ شیخ سیکرٹری ، اور جی ٹی وی کے شیخ زین العابدین فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔۔ کورٹ رپورٹرز کے الیکشن میں ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ الیکشن میں ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور عیدیدار بھی موجود تھے جنھوں نے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔سینئر صحافی حسنین قریشی نے چیف الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیے ۔سینئر صحافی بخت گیر چوہدری ، معین اظہر اور قمر بھٹی نے بطور آبزرور شرکت کی ۔ الیکشن میں اظہار یکجہتی کے لیے وکلا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی ۔نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں