court reporters association ke election 9 august ko honge

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن 9 اگست کو۔۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 9 اگست کو ہوں گے ۔ ایسوسی ایشن کا کسی بھی جعلی الیکشن اور عہدےداروں سے اظہار لاتعلقی۔۔تفصیلات کے مطابق کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات 9 اگست کو کرائے جائیں گے۔ سینئر صحافی اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن حسنین قریشی صاحب نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے طے شیڈول کے مطابق الیکشن ,9 اگست کو ہوں گے جس پر تمام ممبران اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے ایک جعلی تنظیم بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے اپنی ہار دیکھ کر راہ فرار اختیار کی اور ایک جعلی تنظیم بنا کر عہدیدار بن بیٹھے ۔ اس عمل میں لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر نے مکمل طور پر کردار ادا کیا اور جعلی تنظیم کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا اور صدر و سیکرٹری کے علم میں لائے بغیر پریس کلب سے مبارکباد کی پریس ریلیز بھی جاری کردی ۔ جس پر صدر اعظم چوہدری نے عوامی سطح پر اظہار لاعلمی کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ ایسوسی ایشن جعلی سازی کے ۔اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الیکشن نو اگست کو ہوں گے اور جعلی تنظیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں