wajubaat keliye mutasireen ki tadaad barhne lagi

کورٹ رپورٹرکو مسلسل ٹیلی فون پر دھمکیاں۔۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کے ٹوئنٹی ون کے کورٹ رپورٹر ذیشان صلو کو ہراساں کئے جانے اور دو سال سے تنخواہ ادا نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت متعلقہ جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے لنک جج کے پاس ہوئی۔۔عدالت میں کورٹ رپورٹر کے وکیل چودھری رشید نے بتایا کہ ۔۔گذشتہ رات بھی میرے موکل کو مختلف نمبرز سے کال آئی تھی کہ فرقان اور غفران کیخلاف کیس واپس لے لو، ایڈووکیٹ چوہدری رشید کے مطابق میرے موکل کو ابھی بھی دھمکیاں مل رہی ہے کہ کیس واپس نہیں لیاتو تمہارے ساتھ بہت برا ہوگا کال کا ریکارڈ بھی موجود ہے ، ایڈووکیٹ چوہدری رشید کا کہنا تھا کہ ۔۔اگر میرے موکل کو کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہواتو ذمہ دار کے ٹوئنٹی ون نیوز کے مالکان ہونگے ۔۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 23 جون تک فیصلہ محفوظ کر لیا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں