court reporter ki no muntakhib ka beena ke aezaz mein istaqbalia

کورٹ رپورٹرز کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ۔۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پی یو جے کی جانب سے استقبالیہ ۔ صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی ، سیکرٹری خاور بیگ سمیت دیگر عہدیداروں نے صدر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عباد الحق ، نائب صدر منیر باجوہ ، ناٸب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعیم ملک سیکرٹری وجیہہ شیخ اور فنانس سیکرٹری شیخ زین العابدین کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ استقبالیے میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے خصوصی شرکت کی ۔استقبالیے میں پروفشنل صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے نومنتخب کابینہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔ صدر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عبادالحق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ممبران اور تمام کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں