court reporter ki motorcycle chor le uray

کورٹ رپورٹر کی موٹرسائیکل چور لے اڑے۔۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پی این این نیوز کے کراچی بیورو میں کورٹ رپورٹرکی گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی۔ رپورٹر کا کہنا ہے کہ صبح آفس جانے کے لئے گھر کے باہر بائیک نکال کر کھڑی کی، اچانک کوئی کام یاد آیا، گھر میں گیا اور جیسے ہی باہر آیا تو اس وقت تک چور نے بائیک کو ڈائریکٹ کرکے اسٹارٹ کی اور فرار ہوگیا، ملزم کو موٹرسائیکل چوری کرتا دیکھ کر پکڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔لیکن وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اور اپنے ہمراہ بائیک بھی لے گیا۔ موٹرسائیکل چوری کی واردات اجمیرنگری تھانے کی حدود میں پیش آئی جس کا مقدمہ درج کرادیاگیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں