کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شیخ زین العابدین عہدے سے مستعفی ۔سٹی فورٹی ٹو کے سینئر کورٹ رپورٹر جمال الدین جمالی کو کابینہ اور ممبران نے متفقہ طور پر نیا خزانچی مقرر کر دیا۔کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شیخ زین العابدین نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے صدر عبادالحق کو باضابطہ طور اپنا استعفی پیش کر دیا ۔ صدر نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے ۔ صدر عبادالحق اور سیکرٹری وجیہہ شیخ نے کابینہ اور ممبران کی مشاورت سے سٹی فورٹی ٹو کے سینئر کورٹ رپورٹر جمال الدین جمالی کو سیکرٹری فنانس مقرر کر دیا۔ جمال الدین جمالی نے اعتماد کے لیے ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت اپنے ممبران کے ساتھ ہیں
Facebook Comments