معروف اداکارہ صوفیہ مرزا، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) افسران کیخلاف جعلسازی اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے معروف بزنس مین عمر فاروق ظہور کی درخواست پر ماڈل صوفیہ مرزا، سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف پولیس سٹیشن سیکرٹریٹ میں سازش، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال پر مقدمہ نمبر 465/22 درج کر لیا ہے۔مقدمہ کے مطابق صوفیہ مرزا اور مرزا شہزاد اکبر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اور ناجائز اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف من گھڑت کہانی بنانے کی سازش کی۔عمر فاروق ظہور نے وکیل میاں علی اشفاق کو معاملے کے حوالے سے تمام فورمز پر ان کی نمائندگی کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بہت زیادہ شواہد موجود ہیں اور معاملے کی موثر اور مضبوط استغاثہ سے سزا ممکن ہے۔ اسلام آباد پولیس شہزاد اکبر کو معاملے کی انکوائری اور پراسیکیوشن کے دائرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے، جس میں انٹرپول کے ذریعے گرفتاری بھی شامل ہے۔عمر فاروق ظہور نے درخواست میں کہا ہے کہ صوفیہ مرزا (جو خوش بخت مرزا کے نام سے بھی مشہور ہیں) اور شہزاد اکبر دونوں نے ان کے خلاف سازش کی اور جان بوجھ کر سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کو وفاقی کابینہ کے سامنے یہ ظاہر نہ کر کے گمراہ کیا کہ وہ سفیر ہیں۔عمر فاروق ظہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے دو سینئر افسران پر بھی اپنے خلاف سازش کا حصہ بننے کا الزام لگایا ہے۔
کرپشن اور جعلسازی، اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments