ملک کے ایک اہم ترین اور بڑے میڈیا گروپ میں ہائی لیول کرپشن کس طرح ہورہی ہے؟ عمران جونیئر ڈاٹ کام کو آڈیو لیکس ملی ہیں۔۔ آڈیو میں ڈائریکٹر بزنس اپنے بزنس منیجرز کو دھمکاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ نمائندگان سے کس طرح “وصولیاں” کرنی ہیں۔۔ یہ آڈیو چند روز پرانی ہیں لیکن ہم نے اپنے ذرائع سے کنفرم کیا ہے کہ آڈیو والی آواز ڈائریکٹر بزنس ہی کی ہے۔۔ آڈیو میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جو نمائندہ مقررہ تاریخ تک پیسے نہ دے اس کی خبریں چلانا بند کردیں۔۔بڑے میڈیا گروپ میں اس ہائی لیول کرپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح ملک کے طول و عرض میں تنخواہ، اور کسی سہولت کے بغیر مفت میں کام کرنے والے نمائندوں کا کتنا برا حال ہے؟؟ مذکورہ میڈیا گروپ اپنی ریپوٹیشن کے حوالے سے کافی حساس ہے، ہم امید ہے کرتے ہیں کہ وہ اس آڈیو لیکس کا فوری نوٹس لے گا۔۔ اور فوری ایکشن بھی کرے گا۔۔۔
بڑے میڈیا گروپ میں ہائی لیول کرپشن
Facebook Comments