Corruption Case , Shahid Masood K Khilaf Chalan Jama

کرپشن کیس، شاہد مسعود کے خلاف چالان جمع

معروف اینکر و سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی کی جانب سے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں چالان جمع کرا دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکلاءکی جانب سے دفعات پر اعتراضات پر فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ جمعرات کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو سخت سیکیورٹی میں ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ایف آئی اے کی طرف سے کیس کا چالان پیش کیا گیا جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کچھ دفعات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں چیلنج کر دیا جس کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی اور عدالت نے دفعات پر اعتراض سے متعلق وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی پر من پسند اور نااہل کمپنی کو کرکٹ میچز دکھانے کے حقوق دینے اور دیگیں پکانے والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے حقوق دینے سے 3 کروڑ کی خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں