pabandi se mutaliq pemra ka qanoon talb

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیمرا کی جانب سے عطیہ۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ادارے کے گریڈ 10اور اس سے اوپر کے عہدے کے افسران کی تین دن جبکہ گریڈ ایک سے نو سکیل کے ملازمین اور کنسلٹنٹس کی دو دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئر مین پیمرانے کہاکہ کورونا کی اس وباءسے نمٹنے کیلئے قوم کو متحد ہونے اور اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے، مخیر حضرات متاثرہ افراد اور عمومی ضرورت مندوں کی امداد کیلئے میدانِ عمل میں آئیں اور زیادہ سے زیادہ ضروت مندبھائیوں کی مدد کریں ،کورونا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھرپور آگاہی کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے میڈیا بنیادی حیثیت رکھتاہے، پیمر ااور تمام پرائیویٹ میڈیا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات لوگوں تک پہنچا رہے ہیں تاکہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر عوام اس وائرس پر جلد از جلد قابو پا سکیں ، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے تمام میڈیا ہائو سز پر زور دیا کہ وہ اپنے عملے کی صحت و حفاظت کو یقینی بنائیں اور پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے مروجہ حفاظتی تدابیر کریں تاکہ  وہ اس وباہ سے محفوظ رہ سکیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں