2 sahafi corona ke baais khaaliq e haqeeqi se jaa mile

کوروناویکسین مہم میں صحافیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ۔۔

صحافتی تنظیموں اور لاہور پریس کلب نے صحافیوں کو بھی کورونا ویکسین مہم کے پہلے مرحلے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلٹس اور کے یوجے دستور نے  وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ صحافی بھی فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب تک کئی صحافی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں اس سے متاثر ہوئے ہیں،صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ آزادی کے ساتھ فرنٹ لائن سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران دنیا بھر میں میڈیا ورکرز کو بھی لازمی ڈیوٹی دینے والے ورکرز کی فہرست میں شامل کیا گیا میڈیا ورکرز کے فرائض ہی کچھ اس نوعیت کے ہوتے ہیں کہ وہ چاہتے ہوئے بھی خود کو کورونا سے بچا نہیں پاتے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ اب ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا ویکسین آچکی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ آزادی کے ساتھ فرنٹ لائن سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔دریں اثنا لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے صحافیوں نے کورونا وباءکے دوران فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے اور اس دوران درجنوں صحافی اس وباءکا شکاربھی ہوئے جبکہ کئی صحافی وباءسے لڑتے ہوئے شہید بھی ہوگئے جس میں جنگ/ جیو کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ لاہور کے صحافی اب بھی کورونا کے خلاف جاری آگاہی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے یہ صحافی اور انکے اہل خانہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں ، لہذا لاہور کے صحافیوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ وہ اس وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ محفوظ اور پرعزم انداز سے کام کر سکیں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں