corona se dramon ki recording bhi mutasir

کورونا سے ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی متاثر۔۔

شوبز سے وابستہ شخصیات اور فنکاروں کے کورونا کی چوتھی لہر کی زد میں آنے کے بعد زیر تکمیل ڈراموں اور ٹیلی فلموں کے پروڈیوسرز مشکلات کا شکار ہوگئے، مقامی طور پر اب تک ایک درجن سے زائد شوبز شخصیات وبا کی زد میں آچکی ہیں۔ کئی فنکاروں نے اپنی رپورٹ مثبت آنے کو خفیہ رکھاہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم سے ملنے جلنے والے اور دوست احباب پریشان ہوں، البتہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنا علاج کرارہے ہیں۔ اکثر فنکار ویکسین لگوانے کے بعد بھی چوتھی لہرکا شکارہوچکے ہیں، ان میں نادیہ حسین، فیصل قریشی، عدنان صدیقی، اشنا شاہ ودیگر شامل ہیں۔ سینئر اداکارہ دردانہ بٹ بھی کورونا کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پروڈیوسرز نے زیر تکمیل ڈراموں کی ریکارڈنگ کیلئے حکمت علمی تیار کرنے کیلئے فنکاروں سے بھی رابطے کئے ہیں۔ صف اول کے فنکاروں نے ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لئے ایس او پیز پرعمل پیرا ہونے کے ساتھ کورونا ویکسی نیشن کرانے والے دیگر فنکاروں اور اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی شرائط رکھ دی ہیں، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد ڈراموں کی ریکارڈنگ متاثر ہوچکی ہے۔ صف اول کے اداکاروں و دیگر نے سیٹ پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی کا بھی منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ فنکار اس عالمی وبا کی لپیٹ میں آنے سے بچ سکیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں