kisi siyasi jamat se koi taluq nahi

کورونا پازیٹیو، انورمقصور گھر میں آئسولیٹ ۔۔

معروف مزاح نگار انور مقصود کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انور مقصود گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیں تاہم ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔ واضح رہے کہ انور مقصود پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہیں ، ان کے کئے گئے تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنے ۔اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے ۔دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کےلئے دعا کی جائے۔انکا کہنا تھا کہ مزاح نگار و دانشور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحتیابی کےلئے دعا کریں۔ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں