کراچی پریس کلب کے ممبر اور نامور صحافی خرم بیگ کرونا سے لڑتے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔کورونا سے لڑائی لڑتے لڑتے دو دن بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا وہ مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کے روزان کی وفات ہوگئی ۔ان کے انتقال کی خبر پر کراچی پریس کلب کے اراکین اور صحافی برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔خرم بیگ ایک انتہائی خوشگوار خوش مزاج اور ملنسار طبیعت کے انسان تھے پریس کلب میں وہ ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں مانے جاتے تھے وہ اپنے جونیئر سینئرز کے ساتھ انتہائی ادب و احترام اور شفقت سے پیش آتے تھے ۔خرم بیگ نے طویل عرصہ انگریزی صحافت کی اور دی نیوز سمیت ٹریبیون اور دیگر اخبارات سے وابستہ رہے،ان کے انتقال سے صحافی برادری ایک خوبصورت ذہین محنتی صحافی اور شفیق انسان سے محروم ہوگئی ہے
