2 sahafi corona ke baais khaaliq e haqeeqi se jaa mile

کورونا نے 600 صحافیوں کی جان لے لی۔۔

دنیا بھر میں گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے 600 سے زائد صحافیوں کا انتقال ہوا، سوئٹزر لینڈ کی این جی او نے میڈیا ورکرز کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دینے کا مطالبہ کر دیا۔دنیا بھرمیں صحافیوں کی اموات کے اعداد و شمار پر کام کرنے والی جنیوا کی غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکا میں کورونا سے سب سے زیادہ 3 سو سے زائد صحافیوں کا انتقال ہوا۔ایشیا میں 145، یورپ میں 94، شمالی امریکا میں32 اور افریقا میں 28 صحافیوں کا کورونا سے انتقال ہوا۔این جی او کا کہنا ہے کہ صحافی گھروں میں بیٹھ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتے اور فیلڈ میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی میں صحافیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اس لیے دنیا بھر میں میڈیا ورکرز کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جانی چاہیے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں