mein kiske hath mein apna lahu talash karu | Umair Ali Anjum

کورونا متاثرہ صحافیوں کیلئے ریلیف فنڈکا اعلان۔۔

کروناوائرس کی تشویشناک صورت حال پرکے یوجے نظریاتی کابڑافیصلہ سامنے آگیا۔۔کراچی یونین جرنلٹس نظریاتی نے کورونا سے متاثرہ صحافیوں کے لئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین کے یوجے نظریاتی عمیرعلی انجم کا کہنا ہے کہ۔ ریلیف فنڈسے متاثرہ صحافیوں کی مددکی جائے گی،چیئرمین  کے یوجے نے حکومت اور مخیرحضرات ریلیف فنڈکے حوالےسے کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے ساتھ تعاون کریں،ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی بقا کے لئے  بھیک بھی مانگناپڑی تواس کے لئے تیارہیں،انہوں نے ایک بار پھر تمام صحافتی  تنظیموں سے اپیل ہے کہ اختلافات کوبھلاکرساتھ چلنے کی اپیل کی ۔۔دریں اثنا۔۔کے یوجے نظریاتی نے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ سینئر صحافی عمران لاری کورونا کے باعث انتقال کرگئے لیکن اے آر وائی نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا۔۔ اے آر وائی نیوزسمیت دیگر میڈیاہاوسزمیں کرونا وائرس سے متاثرہ افرادکی بڑی تعدادموجودہے ان کاکوئی پرسان حال نہیں ،کے یوجے نظریاتی کا کہنا ہے کہ میڈیامالکان صحافیوں کامعاشی قتل عام کرتے رہے اب ایک نیاالمیہ جنم لے رہاہے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف آف آرمی اسٹاف اوروزیراعظم نوٹس لیں،کے یوجے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم نے اپیل کی ہے کہ صحافتی تنظیمیں اس موقع پراپنی روایتی خاموشی کوتوڑیں اورایک پیج پرآجائیں۔۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران لاری کی اچانک موت کے پیچھے کیاوجوہات ہیں وہ بھی بتایاجائے،عمیرعلی انجم کے مطابق کے یو جے نظریاتی اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے، عمران لاری کے اہل خانہ سے بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔۔ممکن ہے کہ اس واقعہ کو قانونی نقطہ نظرسے دیکھنا پڑے توکے یوجے نظریاتی ہرسطح پرجائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں