media malikaan or bikao media persons

کرونا کی دوسری لہر, میڈیا ملازمین کی شامت

تحریر: جاوید صدیقی

کرونا کی دوسری لہر بھی میڈیا ملازمین کی معاشی قتل کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بڑے چینلز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ مالکان نے ڈپارٹمنٹ ہیڈز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے شعبوں سے مزید ملازمین کی فہرست تیار کرکے ڈاؤن سائزنگ کے ذریعے جاب سے فارغ کرنے کیلئے فی الفور ایچ آر کو فہرست مہیا کردیں بقیہ ملازمین کو بارہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی عائد کردیں شدید ضرورت پر کنٹریکٹ بنیاد پر کم وقت پر رکھ سکتے ہیں یاد رہے ماہ رمضان المبارک میں کام بڑھ جاتا ہے اس بار میڈیا مالکان نے ایک ماہ کیلئے مناسب مشاہراہ پر کنٹریکٹ پر رکھنے کا قوی ارادہ کرلیا ہے گویا اب میڈیا ملازمین کا کسی طور تحفظ نہیں رہا۔ اس صورتحال پر میڈیا ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیموں کے سابقہ اور موجودہ ذمہ داروں نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے اسی لیئے مالکان حق نا حق کی تمیز بھول گئے ہیں اور افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ بیشتر ذمہ داران افسران کی بولی بولتے ہیں اور ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اسی لیئے ایسے میڈیا پرسن کی وجہ سے آج ہم سب کی یہ حالت ہے اگر مفاد پرستوں خود غرضوں میڈیا ذمہ داروں کا محاسبہ نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں یہ انڈسٹری مالکان اور بے ضمیر خود غرض میڈیا پرسنوں کے سبب تباہ و برباد ہوجائیگی جس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میڈیا ملازمین معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے۔(جاوید صدیقی)۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں