bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

کوروناکے صحت یاب مریضوں کو میڈیا پر لایاجائے، فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کوٹی وی پر مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں میں وبا کے حوالے سے پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے معاشرے میں ایسے مریضوں کو درپیش امتیازی سلوک میں بھی کمی آئے گی۔ اسلام آباد میں صوبائی وزرائے اطلاعات کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی ایک ’کیئر فار میڈیا‘ (میڈیا کا خیال رکھنا) موبائل ایپ لانچ کرے گی جو صحافی برادری میں سے کسی میں کورونا وائرس کے تصدیق ہونے پر معلومات اور علاج کے لیے مدد فراہم کرے گی۔میڈیا مالکان کو پریس کلبز کو ساتھ ملانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہاکرز ہوئے ہیں کیونکہ اخباروں کی تقسیم میں خلل پڑا ہے،ان (ہاکروں) کو حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کوٹی وی پر مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں میں وبا کے حوالے سے پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس سے معاشرے میں ایسے مریضوں کو درپیش امتیازی سلوک میں بھی کمی آئے گی۔مثبت خبروں (صحت یابی کے بارے میں) کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا دن منفی سننے سے اور مسلسل تعداد میں اضافہ ہوتا دیکھ کر لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے قوم سے بھی درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ’تیسرے درجے کے شہریوں‘ کی حیثیت سے پیش نہ کریں اور مزید کہا کہ وزیر اعظم نے بھی منگل کی کابینہ کے اجلاس میں اس کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اییر ٹائم دے کر ہم عوام کی سوچ کو تبدیل کرسکتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں