اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا کی اشتہاری مہم اور ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے اشتہاری مہم کیلئے وزارت اطلاعات کو 141 ملین روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ڈھائی کروڑ، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کیلئے ایک کروڑ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

Facebook Comments