corona ke baad pehli pakistani film release keliye tayyar

کوروناوباکے بعد پہلی پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار۔۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکی سینما گھروں کی بندش کی بنا پر کئی فلمسازوں نے زیر تکمیل فلموں کا کام روک دیا تھا تاہم اس دوران فلمساز فضا علی میرزا نے ہدایتکار نبیل قریشی کے ساتھ مل کراپنی نئی فلم ’’کھیل کھیل میں ‘‘ تیار کرلی ہے جسے 19 نومبر کو ریلیز کیا جارہاہے ۔کوروناوائرس کی وبا آنے کے بعد نئی ریلیز ہونے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی، فلم کے پوسٹر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاہے۔ پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا کہ طویل صبر کرنے پر مداحوں کا شکریہ، ہم رواں سال19 نومبر کو فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ ریلیز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ سجل علی اور بلال عباس فلم میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں جبکہ تجربہ کار اداکار جاوید شیخ،منظرصہبائی اورسینئر اداکارائیں ثمینہ احمد اورمرینہ خان بھی اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے ۔ فلم کی موسیقی شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ نے ترتیب دی ،فلم میں تاریخی واقعات کو دل گرما دینے والے انداز میں فلمایا گیا ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں