shadi kese hui nadia hussain ne khul ke batadia

کورونا کا شکارنادیہ حسین  اب پہلے سے بہتر۔۔

ٹاپ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین جو چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں ، ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔نادیہ حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہیں بخار نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہو رہی ۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس نہیں ہورہی ، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سےمجھےبیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔نادیہ حسین نےدو دن قبل کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی اور بتایاتھا کہ وہ اسپٹنک فور ویکسین لگوا چکی ہیں اس کے باوجود کورونا وبا نےانہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں