سینئربزرگ صحافی ،کراچی پریس کلب کے ممبرہومیوپیتھک ڈاکٹرحاجی احمد مجاہد کوبلدیہ پولیس نے منگل کو ان کے کلینک سے بلاوجہ گرفتارکرلیا بعدازاں صحافتی حلقوں کے احتجاج پرانہیں شخصی ضمانت پررہا کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ہومیوپیتھک ڈاکٹراوربزرگ صحافی حاجی احمد مجاہد کوپولیس نے منگل کو ان کے کلینک سے گرفتارکرلیا ان پرالزام عائد کیا گیا کہ وہ کورونا وائرس کا علاج کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حاجی احمد مجاہد 1980 سے صحافت کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹری بھی کرتے تھے وہ نینشل کونسل آف ہومیوپیتھی اورسندھ ہیلتھ کیئرکمیشن سے بھی رجسٹرڈ ہیں ان کی گرفتاری سے قبل منگل کوہی سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے ان کے کلینک پرچھاپہ مارا تھا تاہم ہومیوپیتھک کی اسناد اوررجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد کمیشن کے ارکان کلینک سے چلے گئے۔ بعد ازاں بلدیہ مدینہ کالونی پولیس نےایس ایس پی بلدیہ کے دباؤ کا جوازبتاتے ہوئے انہیں کلینک سے گرفتارکرلیا تاہم منگل کی شب صحافتی تنظیموں کے احتجاج اورایس ایس پی بلدیہ فداحسین جانوری سے رابطے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پررہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فروری میں چین کے قونصل جنرل کے دورہ کراچی پریس کلب کے موقع پرحاجی احمد مجاہد نے نہ صرف ان سے ملاقات کی تھی بلکہ انہیں کرونا پرقابوپانے کے حوالے سے ہیومیوپیتھی علاج اوراپنی تجاویزپیش کیں تھیں۔صحافتی حلقوں نے حاجی احمدمجاہد کی گرفتاری اورجھوٹے مقدمہ کے اندراج پراحتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے معاملے کا نوٹس لینے اورشفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کرونا کا علاج کرنے پر سینئیر صحافی کلینک سے گرفتار،صحافیوں کا احتجاج۔۔
Facebook Comments