corona journalist application launched

کورونا جرنلسٹ ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس اعوان نے 3صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جن میں سے 2کاتعلق لاہور جبکہ ایک کا وزیرآباد سے ہے،اسلام آباد میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی نے بتایا کہ قرنطینہ یا ایسے مقامات جہاں متاثرہ مریض کی نشاندہی ہو وہاں میڈیا اور عوام کے جانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا ان کو سہولت دینے اور محفوظ رکھنے کیلئے پی آئی ڈی کورونا جرنلسٹ ایپلی کیشن لانچ کردی ہے،جس کا مقصد نہ صرف تحفظ فراہم کرنا ہےبلکہ اگر کوئی صحافی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کا بھی اندراج کیا جائے گا، پورے پاکستان میں کہیں بھی کوئی صحافی یا انکے اہلِ خانہ میں سے کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہو تو اس وہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آگاہ کرے جس کے بعد متعلقہ صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اس کی مدد کی کوشش کریں گی،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کیساتھ مل کر ایک جرنلسٹ پروٹیکشن کٹ بنائی ہے تا کہ حساس مقامات اور قرنطینہ مراکز کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے، مذکورہ کٹس صوبائی وزیراطلاعات تقسیم کریں گے اور صحافی ان سے رابطہ کر کے یہ کٹس حاصل کرسکتے ہیں،صحافیوں کا تحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے،این ڈی ایم اے کی طرف سے صحافیوں کو کٹس فراہم کی جائیں گی، ریلیف پروگرام میں میڈیا کو حصہ دار بنانے کیلئے غور کررہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں