الیکٹرانکس میڈیا کے کسی بھی دفتر میں پہلا کرونا کیس سامنے آگیا۔۔ٹوئنٹی فور نیوز کے پیکیج پرڈیوسر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دیگر اسٹاف اور متاثرہ مریض کے گھر والوں کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔۔ سٹی میڈیا گروپ کے مالک محسن نقوی نے اپنی آرگنائزیشن میں کورونا وائرس کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینل کے پرڈیوسر کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد دیگر اسٹاف ارکان کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ادارے میں تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
Facebook Comments