copy paste akhbarat ki nigraani ka aelaan

کاپی پیسٹ اخبارات کی نگرانی کا اعلان۔۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ ریجنل میڈیا کی افادیت اور اھمیت مسلمہ  اخبارات کو میڈیا/اشتہارات کی  منصفانہ تقسیم کو بہتر اور شفاف بنایاجارہا ہے۔علاقائی اخبارت  کے لیۓ مختص  25 فیصد کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جاۓ گا میڈیا کے ساتھ وابسطہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل سے باخوبی آگاہ ھوں جنکے کے حل کے لیۓ دستیاب وسائل کے مطابق حل کرنے کی ھر ممکن کوشش کر رھا ھوں  یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کے چاروں صوبوں آذادکشمیر اور گلگت بلستان کے اخبارات کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فرائض سر انجام دینے والے بیوروچیفس اور صحافیوں پر مشتمل متحرک اور فعال صحافتی تنظیم  راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے اپنے آفیس چمبر   تنظیم کے صدر مرتضی ملک سابق صدر سردارشوکت محمود  تنظیم  جنرل سیکرٹری فیاض چوھدری  کی قیادت ملنے والے  وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے ڈاکٹر طارق محمود خان کو پی آئی او کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ۔ ربجا کے صدر مرتضی ملک سیکرٹری جنرل فیاض چوھدری سابق صدر ربجا سردار شوکت محمود  نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو پاکستان کے چاروں صوبوں آذادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اخبارات اور انکے ساتھ وابسطہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کام کرنے والے بیوروچیفس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے فوری حل طلب مسائل اور معاشی مشکلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریجنل میڈیا کی  ناگریز اھمیت وافادیت اور ریجنل اخبارات کے لیئے مختص 25 فیصد کوٹہ پر عمل درامد یقینی بنانے مہنگائی کے مشکل دور میں اخباری صنعت کو درپیش معاشی چیلنجیز پقایا جات کی ادائیگی کلائنٹ میڈیا کی بحالی پر تفصیلی بریفنگ دی ربجا کے سابق صدر سردار شوکت محمود نے پی آئی او ڈاکٹر طارق خان کو تجویز دی کہ وہ اپنے دور میں صحافی برادری اور خاص طور پر ریجنل میڈیا کی بہتری اور درپیش دھرینہ مسائل کے حل کےلیۓ مستقل بنیادوں پر ایسا منفرد کام کر جائیں جسکو ھمیشہ یاد رکھا جاۓ  اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے ربجا کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریجنل اخبارات اور انکے ساتھ منسلک صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ریجنل اخبارات کی مسلمہ اھمیت اور افادیت کا باخوبی ادراک رکھتے ھیں  اوریہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے تمام دستیاب  وسائل بروکار لائیں گے۔ ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا کہ  میڈیا کی  منصفانہ تقسیم اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیۓ فوری نوعیت کے اقدامات کیۓ جارھے ھی بقایا جات کی ادائیگی کے لئے  15 کروڑ کی منظوری ھو چکی جسکی ادائیگی ھفتے کے اندر شروع ھو جاۓ گی اخبارات کے ریٹس میں 35 پرسنٹ اضافے پر پراسیس جاری ھے۔ او جی ڈی سی ایل اور دوسرے کلائنٹس کو پی آئی ڈی میں ریگولر کرنے کے اقدامات کیۓ جائیں گے ۔کلائنٹ سے اخبارات کو براہ راست ملنے والا میڈیا پی آئی ڈی میں کاٹا نہیں جائے گا  انہوں  نے مذید کہا کہ کاپی پیسٹ اخبارات کی مانٹرنگ کی جاۓ گی اور انکی حوصلہ شکنی کی جاۓ گی تاکہ حقیقی اخبارات اور انکے ورکرز کی حق تلفی نہ ھو  وفد میں راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا کے صدر مرتضیٰ ملک ربجا کے سابق صدر سردار شوکت محمود ربجا کے جنرل سیکرٹری فیاض چوھدری سیکرٹری فنانس سید ظاھر شاہ خاتون نائب آسیہ عمیر خٹک نائب صدور احسن ناریجو ملک،آصف ،وقار چوہدری،نیاز حیدری  سینئر جوائنٹ سیکرٹری ارشد یوسفزئی جوائنٹ سیکرٹریز شکیل پسوال ممبران گورننگ باڈی عالم نور حیدر بلال عظیمی ارشد تنولی حسین بنگش وقار خان محسن مبشر  ودیگر شامل تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں