سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے وقار ذکا اپنی حرکتوں کے باعث اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کا فی ایکٹو رہتے ہیں اور ابھی تو عوام ان کا عبداللہ شاہ غازی کی درگاہ پر پیش آنے والا واقعہ بھی نہیں بھولے تھے جس میں ان کا ایک ڈائیلا گ انتہائی مشہور ہوا کہ ”بوس آپ کو میں نے بولا کیاہے “ تاہم اب انہوں نے ٹویٹر پر انتخابات کے حوالے سے ایسا سوال پوچھ لیاہے کہ صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی ۔ وقار ذکا نے ٹویٹر پر سوال پوچھا کہ ” ہیرا منڈی سے کون جیت رہاہے اور یہ علاقہ کونسے حلقے میں آ تاہے “ ، بس یہ ٹویٹ کرنے کی ہی دیر تھی کہ متنازع اینکر کی شامت آ گئی اور صارفین نے الٹا ان ہی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔اعجاز مان نامی صارف نے وقار ذکا کے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ شائد وہ ایسا سوال دوبارہ کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں گے ، ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ ” یار یہاں الیکشن ہو رہے ہیں او ر تجھے اپنے گھر کی پڑی ہے “۔رضون نامی صارف نے وقار ذکا کو ” جگت “ مارتے ہوئے کہا کہ ” اپنی پیدائش کی جگہ آج بھی یاد ہے بھائی کو ۔۔“
متنازع اینکر کی سوشل میڈیا پرلترول۔۔۔
Facebook Comments