aaj news mein assignment head HR head bangya

کنٹرولر نیوز مستعفی،نیوزروم میں ہاتھا پائی۔۔

آج نیوز میں چینل انتظامیہ کے غلط فیصلوں کے ثمرات سامنے آنے لگ گئے، نیوزروم کے “بڑے” کی جب سے تعیناتی ہوئی ہے یہ چینل آئے روز کسی نہ کسی بحران کا شکار رہا ہے، تازہ بحران کے حوالے سے پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوز “اکھاڑا” بناہوا ہے، حال ہی میں آج نیوز کو جوائن کرنے والے کنٹرولر نیوز نے چند ہی دنوں میں “بڑے” اور سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کے رویوں سے تنگ آکر اپنا استعفا بذریعہ ای میل ایچ آر کو بھیج دیا ہے۔پپو کے مطابق  ہفتے کے روز دوپہر بارہ بجے سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نے گروپ میں میسج ڈالا اور ایک رپورٹر اور کنٹرولر نیوز کا نام لے کر ان کے بارے میں کہا کہ آپ لوگ دفتر میں کیوں موجود نہیں ہے اسائمنٹ ایڈیٹر نے کنٹرولر نیوز کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ ان کے اوپر”بڑے” کا مکمل اشیرواد ہے، خیر جیسے ہی میسیج آفیشل گروپ میں ڈالا گیا۔۔رپورٹر نے  فوری  جواب دیا کہ میں دفتر میں ہی ہوں آپ پہلے دیکھ لیا کریں جس پر بات بڑھتی گئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی رپورٹر اورسینئراسائنمنٹ  ایڈیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو کہ آدھے گھنٹے سے زائد آمنے سامنے نیوز روم میں چلتا رہا اس کے بعد دونوں میں ہاتھاپائی ہو گئی جس کو نیوز فلور پر موجود لوگوں نے چھڑایا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اسائمنٹ ایڈیٹر کی غلطی تھی انھیں بارہ کے بلیٹن میں بیپر کے لئے رپورٹر کوایک دو گھنٹے پہلے بتادینا چاہیئے تھا، جبکہ انھوں نے رپورٹر کو بارہ کے بلیٹن میں ویڈیو بیپر کے لئے اچانک بلیٹن شروع ہونے کے بعد کہا ۔دوسری جانب کئی دنوں سے سرد جنگ کی لپیٹ میں رہنے والے کنٹرولر نیوز نے بھی حالات دیکھ کر استعفی دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مستقل کنٹرولر نیوز کو نیوز روم کے “بڑے” ہر  بات غصے میں کرتے تھے اور انھیں کام بھی کرنے نہیں دیا جا رہا تھا جسے لے کر وہ پریشان تھے  ہفتے کے روزبھی جب وہ دفتر آئے تو ان کا منہ اترا ہوا تھا اور انھوں نے اپنے دوستوں سے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا ۔۔عمران جونئیر ڈاٹ کام آج نیوز انتظامیہ کی رہنمائی مستقل اپنی تحریروں سے کر رہا ہے لیکن چینل  انتظامیہ شاید “ان” کے خول سے باہر نہیں آنا چاہ رہی۔۔ ہماری گزشتہ تحریروں میں بھی حقائق بتائے گئے تھے جسے انتظامیہ پڑھ رہی تھی لیکن عمل درآمد نہیں کر رہی تھی خیر آج نیوز کے کنٹرولر نیوز اب سابق کنٹرولر نیوز ہو چکے ہیں جب نیوز فلور پر لڑائی جھگڑے ہو رہے تھے اس وقت  نیوز روم کے “بڑے” یونیورسٹی کے بچوں کو پڑھا رہے تھے،  چینل مالکان نے اس واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور محکمہ ایچ آر کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کو معاملے کی جانج پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں