conference in the memory of ilyas shakir

الیاس شاکر کی یادمیں تعزیتی اجلاس۔۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی روزنامہ قومی اخبار اور ریاست کراچی کے چیف ایڈیٹر اور ممتاز صحافی الیاس شاکرمرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس بروز جمعرات 13ستمبر2018؁ء کو 3:00بجے اے پی این ایس ہائوس میں منعقد کررہی ہے ۔جس میں مرحوم کی اخباری صنعت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ الیاس شاکر طویل علالت کے بعد 08ستمبر کو انتقال کرگئے ۔مرحوم اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے اور گزشتہ 30سال کے دوران اے پی این ایس کی متعدد کمیٹیوں کے چیئرمین بھی رہے ۔ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے رکن مطبوعات ، اشتہاری ایجنسیوں مرحوم کے رفقاء اور ساتھیوں سے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں