فنکاروں کی معاوضوں کی شکایت بالکل درست ہے، مرینہ خان۔۔

سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تنقید کرتے وقت ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں، جب کہ ان کی ساتھی فنکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر رائے دیتی ہیں، جس کے باعث اکثر لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔مرینہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی،مرینہ خان آج کل مختلف ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کررہی ہیں، ان کے مطابق اب پروڈکشن کا معیار کچھ کمزور ہوگیا ہے، اب پروڈکشن کا زیادہ تر بجٹ اداکاروں کو دیا جاتا ہے، اس لیے اچھا اور معیاری کام نہیں ہو پا رہا۔پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے اداکاروں کی اس شکایت پر بھی بات کی کہ انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کی جاتی، ان کا کہنا تھا کہ یہ شکایت بالکل درست ہے۔ہدایت کارہ کے مطابق وہ ایک ایسی یونین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرے اور اگر یہ یونین نہ بھی بن سکی تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کیا جائے گا تاکہ جو بھی فرد کسی پراجیکٹ سے منسلک ہو، اسے اس کے طے شدہ معاہدے کے مطابق تمام حقوق ملیں۔اداکارہ نے 24 نیوز کے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ کے بارے میں کہا کہ پہلے شوبز سے وابستہ لوگ اس شو میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے تھے، لیکن اب آہستہ آہستہ ان کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار اگر انہیں اپنے کسی دوست کے ڈرامے پر تبصرہ کرنا ہو تو وہ دوستی کی وجہ سے احتیاط برتتی ہیں، لیکن ان کی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر بات کرتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تبصرہ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ کسی کا دل نہ دکھے، اور اسی لیے وہ اپنی زبان پر قابو رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں