complaint against Shahid Masood to Islamabad police

شاہد مسعود کے خلاف اسلام آباد پولیس کو درخواست۔۔

کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود صحافیوں کے سوالات پر آگ بگولہ ہو گئے اور ایک رپورٹر کا موبائل چھین لیا۔سما کے رپورٹر نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں اینکر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔۔ تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ،ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود میڈیا کے سوالات پر برہم ہوگئے اور نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب ضمانت مسترد ہونے پر آپ عدالت سے بھاگ کیوں گئے تھے؟ اس سوال پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آپ کون سے چینل سے ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحافی سے موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی۔ہائیکورٹ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نے سوال کرنے والے رپورٹر سے کہا کہ آپ نیوز ون چینل آ جاؤ، وہاں آپ کو دیکھ لیتا ہوں۔سما کے رپورٹر نورالامین دانش نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے خلاف تھانہ رمنا میں کارروائی کی درخواست دے دی۔۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد مسعود کی بارہ نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔اس سے قبل ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت اسپیشل جج سنٹرل نے گزشتہ ہفتے مسترد کر دی تھی مگر ایف آئی اے حکام کی ملی بھگت سے پہلے وہ عدالت سے فرار ہوئے اور بعد ازاں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے تک ان کو گرفتار نہ کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں