commissioner office mein sahai ke daakhlay par pabandi

کمشنرآفس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی۔۔

کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر ودیگر عہدےداران واراکین مجلس عاملہ نے کمشنر آفس کراچی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں پر اداروں میں داخلے کی پابندیاں کسی صورت قابل قبول  نہیں ہیں۔ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے نہیں روک سکتے۔ کسی بھی خبر کو اس کی میرٹ کے مطابق شائع کرنا صحافی کا بنیادی حق ہے اور صحافی اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اداروں کا صحافیوں کے پیشہ ورانہ امور  میں رکاوٹ ڈالنا کسی طور بھی درست اور مناسب اقدام نہیں، اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، صحافی رہنماؤں نے مذید کہا  کہ کمشنر آفس سے فی الفور صحافیوں کے داخلے پر سے پابندی کو ختم کیا جائے اور آئندہ اس قسم کے فیصلوں سے احتراز کیا جائے۔ رپورٹرز فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ صحافیوں کی اپنے کام کے ساتھ کمٹمنٹ ہے اور اس کام کے دوران یا خبر کے حصول میں رکاوٹ اداروں کے اپنے مفاد میں نہیں، لہٰذا ایسے یکطرفہ اقدامات  سے گریز کیا جائے جس سے صحافیوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ ے۔دریں اثنالوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے صحافیوں کا کمشنر آفس میں داخلے پر پابندی پر اظہار  افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہیں ـ نامساعد حالات میں اپنے فرائض منصبی انجام دینا قابل ستائش امر ہے ـ ترجمان نے اپنے  مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کمشنر آفیس میں صحافیوں  کے داخلے  پر پابندی آزادی اظہارِ رائے پر پابندی عوام تک حقائق پہنچانے کا گلا دبانا ہے ـ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک ہی ادارہ مضبوط بچا ہے جسے کمزور کرنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔آزادی اظہار اور آزاد صحافت انسانی حقوق کے بنیادی ستون ہیں۔ آزاد صحافت پھلتی پھولتی جمہوریت اور  مستحکم معاشرے کےلئےلازمی ہے۔وہ اقدامات جو آزادی اظہار اور ذرائع ابلاغ کو کمزوریا محدود کریں ان تمام چیزوں کے لئے خطرہ ہیں.آزادی صحافت اس کردار کی طرف توجہ دلاتا ہے جو ایک آزاد میڈیا دنیا بھر کے ملکوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا سبب بنتی ہےآزاد صحافت عوام کےاپنے حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لئے ضروری ہے۔اس سے حکومتوں کا موثر اور مددگار بننا یقینی ہوجاتا ہے جو طویل المدت ترقی کے لئے اہم ہےـ کمشنر آفیس میں صحافیوں کے داخلے پر غیراعلانیہ پاپندی عائد کرنا قبول نہیں ـ آخر میں حکومت وقت سے فوری نوٹس لینے کا.مطالبہ کیا ہے ـ

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں